جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان

Monsoon

Monsoon

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسون بارشوں کا باقاعدہ آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیر متوازن بارشوں کا امکان ہے۔

مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں سے شروع جبکہ منگل سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

بدھ سے جمعرات کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد، اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں زیادہ جبکہ میدانی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔