رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے آٹھ ارب بیس کروڑ ڈالر سے زائد رقم وطن بھیجی۔ بیرون ممالک سے پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں آٹھ ارب بیس کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالرز زرمبادلہ وطن ارسال کیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے ایسی عرصے کے مقابلے میں دس اعشاریہ تین فیصد زائد ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دوران دنیا کے تمام ممالک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودیہ عرب سے بھیجی گئی جس کا حجم دو ارب انتالیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر رہا جبکہ متحدہ عرب امارات ، امریکہ اور برطانیہ سے بھی ترسیلات رز حاصل ہوئیں۔
جولائی تا جنوری دوہزار تیرہ کے دوران ماہانہ اوسط ترسیلات زر ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔جنوری دوہزار تیرہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے ایک ارب آٹھ کروڑ چھیا نوئے لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں۔