پاکستان (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارہ بارہ فیصد کمی کے ساتھ گیارہ ارب باسٹھ کروڑ ڈالر ہوگیا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارے میں بارہ فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری ملکی برآمدات کا حجم سات اعشاریہ دو فیصد اضافے کے ساتھ چودہ ارب سات کروڑ جبکہ درآمدات کا حجم دو اعشاریہ چار فی صد کمی کے بعد پچیس ارب اڑسٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر رہا۔
سال دوہزار تیرہ کے پہلے مہینے میں برآمدت کا حجم دو ارب دو کروڑ ڈالر سے زائد رہیں جبکہ تین ارب چھتر کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔