رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں جاری کردہ زرعی قرضوں میں پندرہ اعشاریہ چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا سال کے گیارہ ماہ میں بینکوں کی جانب سے زرعی قرضوں کے اجرا میں پندرہ اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ دو سو چورانوئے ارب تریپن کروڑ روپے تک جاپہنچے ہیں۔
کمرشل بینکوں کی جانب سے قرضے کا مجموعی اجرا ایک سو چھپن ارب اٹھانوئے کروڑ روپے سے زائد تھا جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اٹھارہ اعشاریہ پانچ فیصد زائد ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک نے زیر غور عرصے میں مجموعی طور پرچوون ارب اٹھارہ کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں چوون ارب سترہ کروڑ روپے تھا۔