جولائی تا اپریل دالوں کی درآمدات میں61 فیصد کی کمی

Pulses

Pulses

رواں سال بہتر فصل کے باعث دس ماہ کے دوران دالوں کی درآمدات میں 61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی سے اپریل دوہزار تیرہ تک دالوں کی درآمدی مالیت چوبیس لاکھ پینتالیس ہزار ڈالر کمی سے پندرہ لاکھ اٹھتر ہزار ڈالر رہی۔

جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں دالوں کی درآمد پرچالیس لاکھ تیئس ہزار ڈالر ذرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا۔ برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال موسم سرما کی شدت کی وجہ سے فصلیں بری طرح متاثر ہوئی تھیں تاہم اس سال پیداوار تسلی بخش ہے۔

خاص طور پر چنے کی پیداوارکی وجہ سے درآمد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سال دالوں کی پیداواردس لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے۔ جس کی وجہ سے درآمد کنندگان نے امپورٹس کم کردی ہیں۔