جولائی کے دوران پیٹرول کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ

Petrol

Petrol

سی این جی کی بندش کے باعث رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں پٹرول کی فروخت میں سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں سی این جی کی بندش کے باعث جولائی کے دوران پیٹرول کی فروخت میں سات فی صد اضافہ ہوا۔ بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کی فروخت بھی سترہ فی صد زائد رہی۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق جولائی کے دوران بیس لاکھ تیرا ہزار ٹن کی مختلف پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔ جو گزشتہ ماہ سے سات فی صد زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران پٹرول کی فروخت بھی سات فی صد اضافے کے ساتھ تین لاکھ بیس ہزار ٹن رہی۔ جولائی میں فرنس آئل کی کھپت سترہ فی صد جب کہ ڈیزل کی کھپت میں چار فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔