کراچی (جیوڈیسک)کراچی نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا حجم ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے اکتالیس کروڑ ڈالر بھیجی گئی۔
جس کے بعد متحدہ عرب امارات سے پچیس کروڑ، امریکہ سے تیئس کروڑ ڈالر جبکہ برطانیہ سے بائیس کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھجوائی گئی۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں موجودہ سال جولائی کے دوران ترسیلات زر کا حجم سولہ فیصد زائد رہا۔