یکم جولائی سے پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے یکم جولائی سے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔

ملک بھر میں یکم جولائی سے ہائی اسپیڈڈیزل کے علاوہ تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں3 روپے 6 پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین 4 روپے 35 پیسے، مٹی کا تیل ایک روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی لیٹراضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔

اوگرارواں ماہ کے آخرمیں قیمتوں کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھیجے گی جس کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی۔