جولائی سے ستمبر، ذاتی قرضوں کا حجم 346 ارب روپے ہو گیا

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے ستمبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق ذاتی قرضوں کا مجموعی حجم تین سو چھیالیس ارب روپے ہو گیا۔

اس دوران گاڑیوں کی خریداری کے لئے تین ارب چھپن کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے گئے جس کے بعد مجموعی حجم سڑسٹھ ارب روپے سے بڑھ گیا۔ مکانوں کی تعمیر کے لئے حاصل قرضوں کا حجم انتالیس ارب، اڑتالیس کروڑ روپے ہو گیا۔