جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید اضافہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) جولائی کے پہلے ہفتے میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ اس دوران قیمتوں کے حساس انڈیکیٹرز میں اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔ اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کے جاری۔

کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو، ٹماٹر، پیاز، گندم، ایل پی جی، ڈیزل اور پٹرول سمیت چونتیس اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ دال چنا اور چینی سمیت تین اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ بیف اور مٹن سمیت سولہ اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔