وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج اور میں برطانیہ اور ایکواڈور کے وزرائے خارجہ کے درمیان مزاکرات ناکام ہو گئے۔ وکی لیکس کے بانی اور طویل عرصے سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین جولیان اسانج کے بارے میں برطانیہ اور ایکواڈور کے وزرائے خارجہ کے مابین آج پیر کو ہونے والی بات چیت بے نتیجہ رہی۔
اس امر کا اعلان لندن میں برطانوی دفتر خارجہ نے کیا۔ اپنی ملاقات میں کوئی اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اور ان کے ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے ہم منصب ریکارڈو پاٹینو نے اس بارے میں اتفاق کیا کہ دونوں ریاستوں کے مابین ایک سال سے سفارتی کشمکش کی وجہ بننے والے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔