کراچی: کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جون کو کراچی میں عظیم الشان استقبال رمضان سائیکل ریس کا پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے تعاون سے انعقاد کیا جائے گا یہ اعلان۔
انہوں نے کمشنر آفس میں راشد علی صد یقی میموریل سائیکل ریس کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریس کو کمشنر آفس اسپانسر کرے گا اور اس ریس کے اختتام پر سائکلیسٹوں میں نقد انعامات اور ٹرافیا ں تقسیم کی جائینگی انہو ں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 15 بہترین سائکلیسٹو ں کو بھی انکی بہترین کا رکر دگی پر نقد انعام دئے جائنگے کمشنر کر اچی نے کہا کہ میں نیشنل بینک کے صد ر سید اقبال اشرف اور سی ایس آرڈویژن کا مشکورہوں کہ انہوں نے اس ریس کے انعقاد پر تعاون کیا اور ان سائکلیسٹوں کو نقد انعامات سے نواز۔
انہوں نے مرحوم صحافی راشد علی صدیقی کی کھیلوں میں خدمات پر بھی خراج عقیدت پیش کیاآصف حیدر شاہ نے کہاکہ کراچی نے عظیم کھلاڑیو ں کو پیداکیااور اس شہر سے دنیاکو ہر کھیل میں میسر آئے اور میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ انشااللہ جب تک میں اس منصب پر موجود ہوں کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنی کوشیش جاری رکھونگا۔
کیوں کہ میں سجھتاہوں کہ کھیل صحت مند معاشر ے کا ایک اہم حصہ ہیں اور دنیا کے بعض ممالک میں پاکستان کی پہچان ہمارے کھلاڑی ہیں کراچی کے کھلاڑی صف اول کے ہیںانہوں نے ریس کے چیف آرگنائز ر اور نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان کی خدمات کو سراہاانہوں نے موقع پر موجود اسپورٹس آرگنائزروں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سے اپیل کی کہ وہ کھیل کے میدانوں میں تجاوزات کے خلاف مہم میں حکومت کی مدد کریں اور آ پ کو کھیلوں کے مسائل کے سلسلے میں جو مشکلات ہو ں اس میںآپ مجھ سے براہ راست رابط کریں میرے دروازے ہر کھلاڑی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔
اس موقع پر غلام محمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی کی وہ خدمات جوانہوں نے حیدرآباد میں کمشنر کی حیثیت سے انجام دیں انکا ذکرکیااور اس امیدکا اظہار کیااور یہ خدمت کا سلسلہ کراچی میں بھی جاری رکھے گے غلام محمدخان نے اس موقع پر نیشنل بینک کے صد ر سید اقبال اشرف اور SMD کے سر براہ اویس اسد خان کا اس ریس کو اسپانسر کرنے پر اظہار تشکر کیاتقریب سے عظمت اللہ خان ، حبیب حسن بلوچ ، دانش بلوچ، اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر نیشنل بینک کی جانب سے سائکلیسٹوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ غلام محمدخان نے کمشنر کراچی کو راشد علی صد یقی یادگاری سونیئر پیش کیا۔