کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سرکاری سطح پر کرکٹر محمد حنیف کے علاج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہزہائی نیس سر نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ کے چی ¿رمین اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے چیف پیٹرن نوابزادہ غلام محمد خان نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے حنیف محمد کیلئے امداداور سرکاری سطح پر علاج کا اعلان یقینا ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔
جس پر جونا گڑھ کمیونٹی سندھ حکومت کی شکر گزار ہے اور وفاقی حکومت سے بھی ایسے ہی کردار کی توقع و مطالبہ کرتی ہے جبکہ یہ حقیقت ہے کہ جونا گڑھ‘ کاٹھیاواڑ اور گجرات سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں نے نہ صرف صنعتی ‘ کاروباری ‘ تجارتی ‘ اقتصادی ‘ معاشی ‘ تعلیمی‘ ادبی اور سماجی شعبہ میںاپنی خدمات انجام دی ہیں بلکہ کھیلوں کے شعبہ میں بھی دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت بنے ہیں۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد اور کرکٹر فاروق کمال کا شمار بھی جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت و قابلیت سے کرکٹ میں بلند مقام حاصل کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
یہ بات نوابزادہ غلام محمد خان نے فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیرپٹی ‘ جنرل سیکریٹری سلیم لودھی ‘ آفس سیکریٹری مصطفی خان ‘ فیڈریشن میں شامل جونا گڑھ ملک جماعت کے رہنما ملک حنیف دربار ‘ جونا گڑھ عرب جماعت کے رہنما عارف عرب ‘سلیم عرب ‘ جوناگڑھ انصاری جماعت کے رہنما فاروق انصاری‘ جونا گڑھ شیدی جماعت کے رہنما یوسف شیدی اور گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما اقبال ٹائیگر کے ہمراہ آغا خان اسپتال میں زیر علاج کرکٹ کے شہرہ ¿ آفاق کھلاڑی حنیف محمد سے ملاقات اور ان کی عیادت کے بعد حنیف محمد کے صاحبزادے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب محمد کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔