جونا گڑھ مسلم فیڈریشن کی کابینہ اپنی مدت مکمل کر چکی ہے۔ الیکشن کمیشنر
Posted on April 23, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کراچی : جونا گڑھ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمیشنر امیر علی پٹی والا نے کہا ہے کہ جونا گڑھ مسلم فیڈریشن کسی کی جاگیر نہیں یہ قوم کے ہر ہر فرد کی امانت ہے اس لئے اس کے ہر دو سال بعد الیکشن ہوتے ہیں ابھی حال ہی میں منتخب کابینہ اپنی مدت ختم کر چکی ہے اور جیسے ہی اس کے دو سال ختم ہو ئی تو وہ کابینہ ختم ہو گئی ہے۔
آئینی و قانونی طور پہ اب وہ کابینہ تحلیل ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پہ الیکشن کمیشنر مقرر کیا ہے اسلئے اب کوئی ایساعمل نہیں ہو نا چاہیے کہ جس سے برادری یا برادری سے ملحق لوگوں کو کوئی نقصان پہنچے انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں پہ کان نہ دھریں الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com