جونا گڑھ مسلم فیڈریشن کو صحیح معنوں میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ امیر علی

Karachi

Karachi

کراچی : جونا گڑھ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمیشنر امیر علی نے کہا ہے کہ جونا گڑھ مسلم فیڈریشن کو صحیح معنوں میں فعال کرنے کی ضرورت ہے جس میں ایسے لوگ ہو جو ایکٹو ہو جن کو جونا گڑھ کے مسائل کا معلوم ہو کہ ان کو کس طرح سے حل کرنا ہے اور جونا گڑھ کی عوام کے ساتھ دلچسپی ہو اگر صرف لوگ ہی بدلتے رہیں اور چہرے ہی سامنے آتے رہیں تو اس کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہر برادری اپنی قوم کے افراد کے لئے کام کر رہی ہے اور کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنی ہی قوم کے افراد کے پلاٹوں کے نام کے پیسے ہڑپ کر جائیں انہوں نے کہا کہ فوری طور پہ ایسے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے افراد ہم سے رابطہ کریں جن کا جونا گڑھ کو فعال کرنے کا ذہن ہو اور اور وہ اس فیڈریشن کو اس کے اصول و قواعد کے مطابق چلا سکیں ہم ایسے لوگوں کا دل کھول کر ساتھ دیں۔