جنید جمشید پر حملہ کرنے والے کون تھے؟ پتا چل گیا

Junaid Jamshed

Junaid Jamshed

اسلام آباد (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید پر حملہ کرنے والے افراد کو نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے کوائف کی مدد سے شناخت کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جندی جمشید پر حملہ کرنے والے افراد کی شاہ فیصل، عرفان اور اختر کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

نادرا کے کوائف کی مدد سے ان ملزمان کے رہائشی ایڈریس حاصل کر لئے گئے ہیں۔ بہت جلد ان ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق کے جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ملزموں کا تعلق کراچی سے ہے، جو ممتاز قادری کے چہلم میں شرکت کیلئے راولپنڈی گئے تھے۔ تینوں ملزمان کو تفتیش کیلئے راولپنڈی لایا جائے گا۔