کراچی (جیوڈیسک) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں و مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ کراچی کی معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔
جنید جمشید مرحوم کے بھائی ہمایوں جمشید کے مطابق، نیشنل سٹیڈیم میں جاری میچ کے باعث جگہ نہیں مل سکی، اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب نماز جنازہ معین خان اکیڈمی میں ادا کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس میں شرکت کر سکیں۔
ہمایوں جمشید نے امید ظاہر کی کہ جنید جمشید کا جسد خاکی منگل کو شناخت کے بعد ان کے حوالے کر دیا جائے گا جس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر نماز جنازہ کے وقت کا اعلان کر دیا جائے گا۔
جنید جمشید کی تدفین جامعہ دارالعلوم کراچی کے قبرستان میں ہو گی۔