جنید جمشید عالم اسلام کے عظیم مبلغ تھے، راجہ عبد الرازق

Junaid Jamshed

Junaid Jamshed

کراچی : جنید جمشید مسلمانوں کے دلوں کی آواز تھے ، وہ عالم اسلام کے عظیم مبلغ اور ترجمان تھے ، موسیقی کی دنیا کو چھوڑ کر اسلام کی اشاعت کو مقصد بنایا تو اللہ نے عزتوں سے مالا مال کر دیا ، دل دل پاکستان کہنے والا تمام پاکستانیوں کے دلوں کو مغموم کرگیا۔

عالم اسلام کے عظیم مبلغ کی شہادت اور سانحہ پی ، آئی ، اے کے تمام افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم اطلاعات محمد عادل نے مسلم میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پی ، آئی ، اے کی حکومتی سطح پر تحقیقات کرا کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھا جائے ، اللہ تعالیٰ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے اور مرحومین کو اجر عظیم عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ جنید جمشید جہاں بھی اسلام کا پیغام لے کر گئے خدا نے انہیں سرخرو فرمایا ، وہ مسلمانوں کے دل کی آواز اور ایک اچھے آئیڈئل تھے ، گناہوں سے بیزاری نیک کاموں میں دلچسپی لینا ان کا عظیم مشغلہ تھا۔

جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0310-0202330