ان فٹ جنید خان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ، بلاول بھٹی کو شامل کر لیا گیا

Junaid Khan

Junaid Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی غلط بیانیوں کا پول کھل گیا ، دو دن پہلے جاری پریس ریلیز میں مکمل فٹ جنید خان ان فٹ ہو کر دورہ نیوزی لینڈ سے آؤٹ ہو گئے۔

ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل فاسٹ بولر جنید خان تربیتی کیمپ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو سفر کرنے سے منع کیا تھا لیکن دو دن پہلے بورڈ کی جانب سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز میں جنید خان کو مکمل فٹ قرار دیا گیا تھا تاہم فاسٹ بولر کی ہمسٹرنگ انجری کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے آؤٹ کر دیا گیا ہے ۔ پی سی بی کے مطابق جنید خان فٹ ہو گئے تو انہیں ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں میں جنید خان کے متبادل بلاول بھٹی کی ورلڈ کپ میں شمولیت انکی کارکردگی پر منحصر ہوگی ۔ کرکٹ بورڈ نے بلاول بھٹی کو کراچی سے لاہور بلا لیا ہے جو کراچی میں ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے ۔ دنیا نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بلاول بھٹی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شمولیت کا سو فیصد امکان ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے وہ ایک دو دن میں روانہ ہوں گے۔