اسلام آباد (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پشاور کے گرجا گھر میں کئے گئے خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والے جنداللہ گروپ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ تحریک طالبان کی ذیلی تنظیم کا نام جند الحفصہ ہے۔ 1970 میں جنداللہ نامی شدت پسند گروپ ایران میں قائم ہوا جس کی دہشت گردانہ کارروائیوں نے سیکڑوں افراد کو زندگی سے محروم کر دیا۔
تحریک طالبان جند اللہ گروپ کا قیام 2007 میں عمل میں لایا گیا جس کے سربراہ احمد مروان کا تعلق امریکا سے ہے۔ احمد مروان کا ایک نام انور غادان ہے۔ وہ ابو یحیی یا آدم یحیی کینام سے بھی مشہور ہے۔ 35 سالہ احمد مروان 2002 میں امریکا سے بنگلہ دیش گیا۔
احمد مروان نے احمد مروت کو پاکستان میں جنداللہ کا ترجمان مقرر کیا جس نے تنظیم کو متحرک کر دیا۔ احمد مروت نے شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ الحاق کیا لیکن کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی امیر حکیم اللہ محسود اور جند اللہ تنظیم کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے۔