چکوال (پ ۔ر ) مورخہ 20 جون کو موضع بشارت میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر انتظام کبڈی کا ایک نہایت شاندار مقابلہ منعقد کیا گیاجس میں علاقہ جھنگڑ، کہون اور گردونواح سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر سرفراز خان تھے۔
اس مو قع پر تما م انتظامات پاکستان تحریک انصاف بشارت کے صدر ملک ارشد اور نائب صدر مطلوب حسین نے بطریق احسن سر انجام دئیے۔اس مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف بشارت اور آڑہ کی ٹیمیں انتہائی متحرک نظر آئیں۔
میچ کے اختتام پر راجہ یا سر سرفراز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلا شبہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں نے یہ مقابلہ منعقد کر کے عوام کو بہترین تفریح مہیا کی ہے اور اگر اسی طرح آڑہ ، بشارت میں پاکستان تحریک انصاف متحرک رہی تو انشاء اللہ بہت جلد یہ علاقہ پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ بن جائے گا اور اچھی شہرت کے حامل مزید سیاسی لوگ اس میں شمولیت اختیار کریں گے۔