جون ابرہاہم کی نئی فلم مدراس کیفے ریلیز سے پہلے تنازعات کا شکار

Madras Cafe

Madras Cafe

جون ابرہاہم کی نئی آنے والی فلم مدراس کیفے ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔ لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام کو فلم میں مبینہ طور پردہشت گرد دکھانے کی وجہ سے نام تھامی زار نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

نام تھامی زار نامی تامل ایکٹیوسٹ گروپ کا کہنا ہیکہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جو لوگ سری لنکن تاملوں کیلئے لڑے انہیں اتنی بری طرح دکھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ غلط فہمیاں پیدا ہوں اسی لیے ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں ریلیز سے پہلے فلم دکھائی جائیاور انہیں خوشی ہوگی۔

تھامی زار کے چیرمین سیمان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت پروڈیوسرز کے ساتھ رابطے میں رہے گی اور انکی شکایت کو دور کیا جائے گا۔ بصورت دیگر وہ اپنے کارکنان کو فلم دیکھنے سے منع کردیں گے۔ مدراس کیفے میں جان ابراہم کے ساتھ نرگس فخری، رشی کھنہ، اور لینا ماریا اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جبکہ ہدایت کاری کے فرائض شوجت سرکار نے ادا کیے ہیں۔ فلم کی زیادہ تر عکس بندی بھارت اور سری لنکا میں ہوئی ہے۔