رواں مالی سال کے آخری ماہ میں سیمنٹ کی فروخت کی شرح میں چھ اعشاریہ چار فیصد کمی واقع ہوئی۔ انڈسٹری اعداد وشمار کے مطابق مئی کے مقابلہ میں جون دوہزار تیرہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت کی شرح میں چھ اعشاریہ چار فیصد کی کمی واقع ہوئی، مئی کے دوران اکیس لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا۔
تھا جبکہ جون میں سیمنٹ کی فروخت بیس لاکھ ستر ہزار ٹن رہی۔ مالی سال دوہزار بارہ تیراکے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں تین اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوران سال سیمنٹ سیکٹر کی کارکردگی شاندار رہی اور کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔