جون کے دوران برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی

Exports

Exports

کراچی (جیوڈیسک) ماہ جون میں ملکی برآمدات میں 1.1 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 9.35 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال دو ہزار تیرہ میں ملکی برآمدات 24 ارب 51 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں درآمدات 44 ارب 95 کروڑ ڈالر رہیں۔

گذشتہ مالی سال میں تجارتی خسارہ 20 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ مالی سال 11-12 کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 21 ارب 28 کروڑ ڈالر تھا۔ مالی سال 13 کے دوران ملکی برآمدات میں 3.78 فیصد اضافہ ہوا گزشتہ مالی سال میں درآمدات 0.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔