چلبل پانڈے بہنوئی کی فلم کا مہمان اداکار

Sulman Khan

Sulman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے مشہور دبنگ ہیرو سلمان خان اپنے بہنوئی اتل اگنی ہوتری کی فلم او تیری میں مہمان اداکار بنیں گے۔ سلو بھائی چاہے کتنے ہی مصروف ہوں اپنوں کے لیے ان کے پاس بہت وقت ہے۔

اداکار ان دنوں مینٹل اور شیر خان کی شوٹنگ کرا رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ اپنے بہنوئی کی فلم او تیری “میں کچھ مناظر فلمبند کرانے کی حامی بھر لی ہے۔ سلمان خان اسے قبل اتل کی فلم باڈی گارڈ میں بھی کام کر چکے ہیں۔