لاہور (جیوڈیسک) ملائشیا کے شہر کووانٹن میں کھیلے گئے جونیئر ایشیاء کپ فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوئے، بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، اور پاکستانی ڈی میں قبضہ جمائے رکھا۔
گول پہ گول اسکور کرتے ہوئے پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور تین ایک کر دیا۔
بھارت کی یہ برتری دوسرے ہاف میں بھی جاری رہی اور اس کے کھلاڑیوں نے چھ دو کے اسکور سے جیت کر جونیئر ایشیاء کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ہرمن پریت سنگھ نے چار گول اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے محمد یعقوب اور دلبر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔