لاہور (جیوڈیسک) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گئی، کپتان عمر بھٹہ کہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ جیت کر قوم کو خوشی دیں گے۔
چھ دسمبر سے نئی دہلی میں شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت روانہ ہوئی۔ روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جونئیر ہاکی ٹیم کے کوچ منظور الحسن نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز کافی اہمیت کے حامل ہیں۔
کوچ منظور الحسن نے کہا کہ سینئرز کے ساتھ پریکٹس کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ کپتان عمر نے کہا کہ ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے، لڑکوں نے بہت محنت کی ہے، جیت کیلئے پر امید ہیں، کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ تمام کھلاڑی مکمل فارم میں ہیں۔