جونیئر کھلاڑی سینئرز کی جگہ لینے کیلئے تیار ہیں ،چیئرمین پی سی بی

Chaudhry Zka Ashraf

Chaudhry Zka Ashraf

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے سینئر کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنا ہوگا، جونیئر کھلاڑی سینئرز کی جگہ لینے کے لئے تیار ہیں۔

اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق بڑے نام ہیں لیکن پی سی بی کی پالیسی ہے کہ جو پرفارم کرے گا وہی ٹیم میں آئے گا۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوان کھلاڑی سینئرز کی جگہ لے سکتے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں عالمی معیار کی سہولیات ہیں۔ جلد بائیو مکینکس کی سہولت حاصل کرنے والا پاکستان ایشیا کا پہلا ملک ہو گا۔ پی ایس ایل کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے تشخص کو دنیا کے سامنے بہتر بنائیں،پی ایس ایل کا انعقاد ضرور ہو گا۔