جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری ، پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے کراچی میں

Pakistan Snooker Team

Pakistan Snooker Team

کراچی (جیوڈیسک) جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان اسنوکر ٹیم کاتربیتی کیمپ یکم جولائی سے کراچی میں شروع ہو گا۔ جونیئر ورلڈ کپ 11 جولائی سے چین کے شہر بیجنگ میں شروع ہو گا۔

جس کیلئے پاکستان نے چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ،نیشنل چمپئن حمزہ اکبر جونیئر چمپئن محسن امین، عامر طارق اور محمد ماجد پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہیں، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے بغیر کوچ کی نگرانی کراچی میں شروع ہو گا۔