جے یو پی میں کوئی گروپ بندی نہیں، ڈاکٹرابوالخیر زبیر

Dr. Abul Khair Zubair

Dr. Abul Khair Zubair

کراچی (جیوڈیسک) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ جے یوپی میں کوئی گروپ بندی نہیں، تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

خادمین تنظیمی انتخابات میں حصہ لیں، صرف اصول نورانی چلے گا، یہ بات انھوں نے کراچی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ سید عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی، شبیر ابو طالب، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی، مفتی محمد بشیر القادری، محمد شکیل قاسمی، مولانا انوار احمد شیخ، نسیم احمدخان غوری، جمیل احمدخان، مفتی نثارالحق، حنیف بیگ سروری، محمود خان عسکری و دیگر نے شرکت کی۔