بھون میں تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کر گئی
Posted on April 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : بھون میں تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کر گئی اور وہاںپر پیر ناصر جمیل ہاشمی کی موجودگی نے تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین کے حواس گم کر دئیے اور علاقہ بھر میں اٹھنے والی افواہیں دم توڑ گئیں اس موقع بھر اہلیان بھون کی بڑی تعداد موجود تھی امیدواران نے الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری وحید ممتاز نے کہا کہ ان لٹیروں سے عوام اب عاجز آ چکے ہیں اور انشاء اللہ گیارہ مئی کے بعد انصاف کا راج ہوگاسابق ناظم فاروق چیمہ نے کہا کہ اہلیان بھون پر جن لوگوں نے مظالم اب ان کے اندر جانے کی باری آچکی ہے اور باقی کے راز بھون کے بڑے جلسہ میں بتائیں گے۔
چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے کہا کہ 29اپریل بروز سوموارکو ریلوے گرائونڈمیں منعقد ہونے والا جلسہ جس میں میرے اور آپ کے محبوب قائد عمران خان خطاب کریں گے انشاء اللہ آپ کی فتح کو چابت کردے گا اور چکوال کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں ضلع بھر سے تحریک انصاف کے کارکن شرکت کریں گے اس موقع پر راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور انصاف پر مشتمل ہے۔
عوام کو صحت تعلیم اور روزگار فراہم کرناریاست کی اولین زمہ داری ہوتی ہے اور اس زمہ داری کو پورا کرنے کی اہلیت پاکستان تحریک انصاف کے پا س موجود ہے تو میری آپ سے درخواست ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں تاکہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بن سکے آخر میں پیر ناصر جمیل ہاشمی نیاپنے خطاب میں کہا کہ میں اہلیان بھون کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ کے قائد اور اس کے منتخب کردہ نمائندوں کے کردار پر کوئی بھی شخص انگلی نہ اٹھا سکتا ہے۔
این اے 60 سے راجہ یاسر ہمایوںسر فراز اور پی پی20سے چوہدری علی ناصر خان بھٹی کی صورت میں باکرداراور تعلیم یافتہ قیادت آپکے پاس موجود ہے میری آپ سے درخواست ہے کہ گیارہ مئی کو بلے پر مہر لگا کر پاکستان کے مستقبل کو روشن کریں اور لٹیروں کو حکومتی بائونڈری سے باہر پھینک دیں۔