لاہور(جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں جماعت اسلامی،جے یو آئی اور مسلم لیگ نون کے ارکان کی کافی تعداد ہے تاہم وہاں تحریک انصاف کو موقع ملنا چاہیے،رائے ونڈ جاتی عمرہ میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی برتری ہے۔
اسے تسلیم کیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ آزاد جیت کر آنے والے امیدواروں کو ساتھ لے کر چلیں گے،کاش الطاف حسین صرف پاکستان کی بات کرتے، انہوں نے کہا کہ ان کے وزیراعلی بننے کا فیصلہ نواز شریف کریں گے ،پی ٹی آئی کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا،مسلم لیگ ن نے راول پنڈی میں شکست کھائی ،کیا مسلم لیگ نون بھی وہاں احتجاج شروع کر دے۔