جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

Justice Mushir Alam

Justice Mushir Alam

کراچی (جیوڈیسک) جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حلف لیا۔

جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب میں سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے ججوں، سندھ ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں اور سنیئر وکلا نے شرکت کی۔