لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) جسٹس امیربھٹی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس امیر بھٹی 6 جولائی کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
موجودہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان 5 جولائی کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
جسٹس امیر بھٹی 8 مارچ 1962 کو وہاڑی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی اور 1985 میں ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری لی جب کہ وہ 12 مئی 2011 میں ایڈیشنل جج بھرتی ہوئی۔