اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں صحافی سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت سے وہیں جائیں گے جہاں پہلے گئے تھے۔
آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشی کے لیے احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے تاہم سماعت سے قبل انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا ‘ایک عرصے بعد احتساب عدالت آئے ہیں، کیسا محسوس کررہے ہیں’ جس پر سابق صدر نے کہا یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے۔
صحافی نے سوال کیا اور یہاں سے کہاں جائیں گے جس پر آصف زرداری نے کہا یہاں سے وہیں جائیں گے جہاں پہلے گئے تھے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ جس کرسی پر بیٹھے ہیں وہاں نواز شریف بیٹھتے تھے جس پر آصف زرداری نے کہا میاں صاحب بڑے لوگ ہیں اور ہم چھوٹے لوگ ہیں۔