جسٹس دوست محمد خان کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش

 Dost Mohammad Khan

Dost Mohammad Khan

اسلام آباد(جیوڈیسک) جوڈیشنل کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنیکی سفارش کی ہے۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمدخان کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنیکی سفارش کی گئی جبکہ جسٹس فصیح الملک کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنیکی سفارش بھی کی گئی، جسٹس فصیح الملک پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔