اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس فیصل عرب کی بحیثیت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے جن کی جگہ سینئیر جج جسٹس فیصل عرب سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔ اس کے علاوہ جسٹس ریاض احمد خان کو وفاقی شریعت کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس فیصل عرب پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے سربراہ بھی ہیں۔