بلوچستان (جیوڈیسک) کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندو خیل نے ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جسٹس جمال خان مندوخیل سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی دو ہفتے کے لئے بیرون ملک رخصت پر ہیں۔