جسٹس اعجاز چوہدری کی اہلیہ کے انتقال پر راجہ ناصر عباس کا اظہار تعزیت

MWM

MWM

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز چوہدری کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے لواحقین کے لیے ایک ناقابل برداشت صدمہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال اہل خانہ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے جسٹس اعجاز چوہدری سے تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔