جسٹس جواد ایس خواجہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

Justice Jawad S Khawaja

Justice Jawad S Khawaja

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس جواد ایس خواجہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ، جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں عدالت عظمیٰ کے سینئر جج صاحبان اور وکلاء نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام جسٹس جواد ایس خواجہ سے حلف لیا۔ چیف جسٹس ناصر الملک وفد کے ہمراہ اکتیس اکتوبر سے دس نومبر تک جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پر ہیں۔

صدر ممنون حسین نے چیف جسٹس جسٹس ناصر الملک کے بیرون ملک دورے کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔