لاہور: کب تک صحافیوں کے والدین انصاف کی اپیل کرتے خود بھی جان کی بازی ہارتے رہیں گے ایک سچے اور معاشرے کے لیے درد رکھنے والے صحافی کا قصور یہ ہے کہ وہ معاشرے میں ہونے والی زیادتیوں ،نا انصافیوں اورلوٹ مار کو بے نقاب کرتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلٹس کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری میاں نصیر احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ کیا سچ بولنے اور سچ دکھانے کی سزا موت ہے اگر اس کی سزا موت ہے تو صحافی موت سے نہیں گھبراتے بلکہ سچ کی خا طر اپنی جانیں دیتے رہیں گے اور مظلوموں،بے سہارہ لوگوں کی آواز بنتے رہیں گے۔
اگر حق سچ کی آواز بلند کرنے والوں کو گولی کے زور پر ایسی طرح چپ کروایا جاتا رہا تو ایسا نہ ہو کہ ایک دن حق سچ کی آواز بلند کرنے والوں کی تعداد اتنی کم ہوجائے کہ لوگ انصاف کی خاطر غیر قانونی راستے تلاش کرناشروع کردیں جس سے معاشرے میں سچائی کی شمع ماند پڑ جائے تو آئیں آج یہ عہد کریں کہ سچ کی خاصر قربان ہونے والے ان صحافیوں کی آواز کو دبنے نہیں دیں گے اور ان کا ساتھ دے کرسچائی کی شمع کو بجنے نہیں دیں گے پاکستان گروپ آف جرنلٹس کے قیام کا مقصد صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادیتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کی خاطر ڈٹ جاناہے صحافت کا پیشہ بہت معزز پیشہ ہے ان سے منسلک افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی پاکستان گروپ آف جرنلٹس پاکستان کا واحد گروپ ہے جو سپیشل پرسن صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہا ہے۔
Pakistan Group of Journalists
پاکستان بھر سے سپیشل پرسن صحافیوں کو پاکستان گروپ آف جرنلٹس میں شامل کرنے کا عزم رکھتا ہے مرکزی صدر کاشف بشیر خان مر کزی جنرل سیکریٹری مہر عبدالمتین مرکزی صدر سپیشل پرسن میاں جمیل احمد کی مرکزی قیادت میں پاکستان گروپ آف جرنلٹس صحافیوں کے مسائل کے حل کا عزم رکھتا ہے اور ہمیں ہماری ضلعی قیادت پر بھی پوار اعتماد ہے کہ وہ بھی پاکستان گروپ آف جرنلٹس کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔