جسٹس خالد کی پٹرول پمپس بندش ، کنٹینرز کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے پٹرول پمپس کی بندش اور سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستوں کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت سے معذرت کر لی۔

تحریک انصاف کے وکلاءکی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ آزادی مارچ کو روکنے کے لئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور لاہور کے پٹرول پمپس کو زبردستی بند کرا دیا گیا ہے جبکہ شاہرائوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اکٹھے ہونا اور احتجاج کرنا شہریوں کا حق ہے مگر عوام کو اشتعال دلانا کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس خالد محمود خان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے اشتعال انگیز تقریر کی جس کی کوئی ذی شعور آدمی حمایت نہیں کر سکتا۔

میڈیا نے جس طرح اس تقریر کی کوریج کی حیران کن ہے ، فاضل جج کا کہنا تھا کہ ملک کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔ جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔