کراچی (جیوڈیسک) دبئی جانے سے قبل شیخ رشید کا مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے نیوز کانفرنس میں کچھ خاص نہیں کہا، وہ کنفیوژ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ جسٹس کھوسہ کے خلاف ریفرنس کی جرات ہی نہیں کر سکتی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر ن لیگ نے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا تو نقصان نواز شریف اور ان کے خاندان کا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات ہونے کی صورت میں پنجاب میں ن لیگ کے مقابل صرف تحریک انصاف ہو گی۔
چوہدری برادران کی متحدہ مسلم لیگ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی عزت اپنی جگہ لیکن شیخ رشید کا دھڑا عمران خان کے ساتھ ہی ہے۔