پشاور(جیوڈیسک) پشاور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختون خوا میں اکثریتی جماعت بن کرابھری ہے۔ اسے حکومت بنانے کی دعوت دی جائے۔پشاور میں جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سینٹر حاجی عدیل نے کہا کہ گیارہ مئی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا میں اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے۔
اس ناطے تحریک انصاف کا حق ہے کہ وہ صوبے میں حکومت بنائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے نتیجے میں جس صوبے میں جس جماعت کی اکثریت تھی اسی نے حکومت بنائی۔حاجی عدیل نے کہا کہ اے این پی نے خیبر پختون خوا میں حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔