اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیر وکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس محمد یاور علی کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی تھی۔