کراچی (جیوڈیسک) جسٹس مقبول باقر کیس کی ازسر نو تفتیش مکمل کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان ہی اصل ملزمان ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقبول باقر پر حملے کی تفتیش از سرنو کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ میں گرفتار اور چالان میں نامزد ملزمان ہی اصل ملزمان ہیں۔ کیس میں معصوم بلا اس کے ساتھی دھماکہ میں ملوث ہیں۔ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والا بھی ان ہی ساتھی تھا۔ ذرائع کے مطابق نئی تفتیشی رپورٹ آئندہ چند دنوں میں آئی جی سندھ کو ارسال کر دی جائیں گی۔
واضح رہے جسٹس مقبول باقر پر 26 جون کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ جا رہے تھے۔ اس حملے میں جسٹس مقبول باقر زخمی ہوئے جبکہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق اور جسٹس مقبول باقر سمیت 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔