اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی سربراہی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کی۔
سپریم کورٹ کے چار سینئر ترین جج صاحبان، اٹارنی جنرل، وزیر قانون سندھ، پاکستان بار کونسل اور صوبائی بار کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس مقبول باقر کو سندھ ھائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی گئی۔