ترکی (جیوڈیسک) وزیر انصاف بیکر بوزداع آج متحدہ امریکہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
بیکر بوزداع دہشت گرد تنظیم فیتوکے سرغنہ کے ترکی کے حوالے کیے جانے کے بارے میں امریکی حکام کو نئی دلیلیں پیش کریں گے۔
وزیر انصاف بیکر بوزداع کل متحدہ امریکہ کی وزیر انصاف لوریتا لنچ سے ملاقات کریں گے۔
وزیر انصاف بیکر بوزداع کے ہمراہ قومی اسمبلی میں انصاف کمیشن کے سربراہ احمد ای مائع ، کمیشن کے اراکین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیر انصاف بیکر بوزداع امریکی حکام سے اپنی ملاقات میں دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ کے ترکی کے حوالے کیے جانے سے متعلق پیش کی جانے والی فائلز کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
وزیر انصاف بیکر بوزداع دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ کو عبوری دور کے لیے حراست میں لیے جانے سے متعلق امریکی حکام کو حکومتِ ترکی کے مطالبے کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔
وزیر انصاف بیکر بوزداع 15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ کے ملک میں بغاوت شروع کرنے سے متعلق حکم سے متعلق دستاویزات کو پیش کرتے ہوئے سرغنہ کی گرفتاری پر بھی زور دیں گے۔