اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر جسٹس ناصر الملک نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کرنا تھی۔
جسٹس ناصر الملک نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ پرویز مشرف نے 2007 کی ایمرجنسی میں جن ججوں کے خلاف اقدامات کیے تھے ان میں جسٹس ناصر الملک بھی شامل تھے۔ ایڈووکیٹ اسلم گھمن نے مشرف کی ضمانت منظور ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ججز نظر بندی کیس میں مشرف کی ضمانت منظور کی تھی۔ سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔