جسٹس ناصر سعید شیخ نے سیمل کامران کیس کی سماعت سے معذرت کر لی

LHC

LHC

لاہور(جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے سیمل کامران کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیا۔سیمل کامران کی جانب سے عدالت میں دائر کی جانیوالی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے جعلی ڈگری کی بنیاد پر الیکشن کے لیے نا اہل قرار دیا جو آئین اور قانون کی واضح خلاف ورزی ہے ۔لہذا عدالت فیصلہ کالعدم قرار دے،جسٹس ناصر سعید شیخ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیا۔